ایمز ٹی وی (کھیل) لاہور قلندر نے یاسر جان کی شکل میں نیا ٹیلنٹ تلاش کرلیا، جو دونوں ہاتھوں سے تیز رفتار اور لائن و لینتھ کے ساتھ بولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یاسر جان چارسدہ کا رہائشی اور سبزی فروش ہے۔ لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پوری لائف میں پہلی مرتبہ اس طرح کا فاسٹ بولر دیکھا ہے۔
لاہور قلندرزکرکٹ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ اسکیم کے تحت جڑواں شہروں میں ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے۔لاہورقلندرزکرکٹ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ اسکیم کے تحت راول پنڈی میں ٹرائلز کا آغاز ہو گیا ہے۔ عید کے دوسرےدن نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ٹرائلز میں شرکت کر کے ٹیم مینجمنٹ کو حیران کردیا۔
کرکٹ کے دیوانوں نے عید کی خوشیاں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منائیں، جہاں لاہور قلندر کرکٹ ٹیم کی تیاری کے لئے رائزنگ اسٹار مہم کے ٹرائلز جاری ہیں۔
پا کستان کے مشہور کرکٹرز مدثر نذر، اعجاز احمد اور عاقب جاویدبیسٹ بولر اور بیٹسمین کی سلیکشن کر رہے ہیں۔
لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیکھ کر خوش نظر آئی۔ مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ سلیکشن صرف میرٹ پر ہوگی۔ لاہور قلندرز اب تک 7 مختلف شہروں میں کھلاڑیوں کے ٹرائل مکمل کر چکی ہے۔ ٹرائلز میں شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمزبنا کر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے دو کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں شمولیت کا بھی موقع ملے گا جبکہ باقی ٹیم کرکٹ سیریز کھیلنے آسٹریلیا جائے گی۔