ھفتہ, 23 نومبر 2024


کراچی پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کا قومی چیمپئن بن گیا

ایمزٹی وی(کھیل) کراچی پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کا قومی چیمپئن بن گیا ، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں کراچی بلیوز نے کراچی وائٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دے دی۔

ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں کراچی بلیوز نے 3 وکٹ پر 182 رنز بنائے، خرم منظور نے 70، فواد عالم نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد سمیع 20 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

جواب میں کراچی وائٹس مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 179رنز بنا سکی، زین عباس 47، طارق ہارون 38، آصف ذاکر 32 اور سہیل خان 24رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد نواز نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کراچی کی کسی ٹیم نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment