ایمز ٹی وی (کھیل) آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ نے مچل اسٹارک اور ڈیل اسٹین کودنیا کے خطرناک ترین فاسٹ بولرز قرار دے دیا۔
44 سالہ گلکرسٹ کہتے ہیں کہ اسٹارک اس مقام کے واقعی حقدار ہیں، اگر وہ ٹاپ پر نہیں بھی ہیں تب بھی دنیا کے چند بہترین فاسٹ بولرز میں سے ایک ضرور ہیں۔
اپنے 12 سالہ کیریئر کے دوران 416 ٹیسٹ وکٹیںلینے والے جنوبی افریقی پیسرڈیل اسٹین کے بارے میں گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ اسٹین کی حال ہی میں انجری سے واپسی ہوئی مگر اس کے باوجود انھوں نے نیوزی لینڈ سے سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، موجودہ دور کے تمام فاسٹ بولرز ان جیسا بننے کے خواہاں ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی چیمپئن کیلیے سب سے بڑاچیلنج اپنی حیثیت برقرار رکھناہوتا اور اسٹین اس میں کافی کامیاب رہے ہیں۔