ھفتہ, 23 نومبر 2024


شاہینوں اور کالی آندھی میں آج مقابلہ ہوگا

ایمز ٹی وی (کھیل) ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک رینکنگ حاصل کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم محدود اوورز میں اپنی درجہ بندی کو بہتر بنانے کے لئے عالمی چیمپین ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعے کو دبئی میں پہلے ٹی 20 میچ میں حصہ لے گی۔
گرین شرٹس نے تیاری مکمل کرلی ہے، کپتان کی نظریں ویسٹ انڈین قلعے کے کمزور حصوں پر حملہ کرکے اس سے مسمار کرنے پر ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے۔ یہ سیریز پاکستانی کھلاڑیوں اور خاص طور پر کپتان سرفراز احمد کے لئے بھی بڑی آزمائش ہے۔
سرفراز نے انگلینڈ کے میچ میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو منوایا تھا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ کرس گیل اور آندرے رسل کی عدم موجودگی میں بھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس فارمیٹ میں مشکل ترین حریف ہے۔ ایون لوئیس نے بھارت کے خلاف 48 گیندوں پرٹی 20 کی چھٹی تیز ترین سنچری بنائی۔
سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم کو حریف کی قوت کا اندازہ ہے اور ہم سیریز میں کامیابی کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔ پاکستانی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نویں اور ٹی 20 رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کے برعکس ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچوں میں مقام نہیں رکھتی لیکن ٹی 20 میں اس کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment