ایمز ٹی وی (کھیل) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بار بار ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سبق سکھانے کےلیے ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم متعارف کرادیا ہے ، اب کھلاڑی صرف جرمانہ دے جان نہیں چھڑا پائے گا۔ آئی سی سی کا ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم 22 ستمبر سے نافذ کردیا گیا ، آج سے کھلاڑیوں کے ڈی میریٹ پوائنٹس جمع ہوں گے اور دو سال کے اختتام پر یہ ڈی میرٹ پوائنٹس سسپنشن پوائنٹس میں بدل جائیں گے۔
کھلاڑی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ایک سے آٹھ ڈی میرٹ پوائنٹس دیئے جائیں گے ۔ دو سال کے اختتام پر چار سے سات ڈی میرٹ پوائنٹس پر دو سسپنشن پوائنٹس، آٹھ سے گیارہ پوائنٹس پر چار سسپینشن پوائنٹس اور بارہ یا اس سے زائد ڈی میرٹ پوائنٹس پر چھ سسپنشن پوائنٹس دیئے جائیں گے ۔
سسپینشن پوائنٹس کا مطلب یہ کہ ہر دو سسپنشن پوائنٹ پر کھلاڑی کو ایک ٹیسٹ یا دو محدود اوورز کے میچز کیلئے معطل کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ کھلاڑی کے نو ڈی میرٹ پوائنٹس مکمل ہوتے ہی اس پر دو ٹیسٹ یا ایک ٹیسٹ اور دو محدود اوورز کے میچز یا پھر چار محدود اوورز کے میچز کےلیے پابندی لگا دی جائے گی۔