ھفتہ, 23 نومبر 2024


صحرا میں شاہینوں کی اونچی اڑان


ایمزٹی وی(کھیل ) پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کا 116 رنز کا ہدف بآسانی حاصل کرکے اسے 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوس اور جانسن چارلس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ابتدا میں پاکستانی بولرز نے کالی آندھی کی ایک نہ چلنے دی اور آدھی ٹیم 22 رنز پر پویلین بھیج دی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو براوو نے مشکلات میں سنبھالا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 55 رنز کی شاندارکھیلی جس کے باعث کالی آندھی پاکستان کو بڑا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرین براوو 55 رنز بنا کر سرفہرست رہے جو سہیل تنویر کی گیند پر آخری اوور میں عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سلامی بلے باز شرجیل خان اور خالد لطیف کریز پر آئے تو شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم وہ زیادہ دیر تک کریز پر نہ رک سکے اور 17 گیندوں پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد بابر اعظم اور خالد لطیف نے اپنی ذمہ داری شاندار طریقے سے نبھائی اور بہترین ساجے داری کے ساتھ ٹیم کو کامیابی دلائی۔ بابر اعظم نے 37 گیندوں پر 55 جب کہ خالد لطیف نے 65 گیندوں پر 34 رنز بنائے اور قومی ٹیم نے ہدف 14.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

 

بولنگ کے شعبے میں بھی پاکستان کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھائی گئی، عماد وسیم نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سہیل تنویر نے 2، حسن علی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment