ایمز ٹی وی (کھیل) ویسٹ انڈیز کے خلاف ریکارڈ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہو گئی ہے اور انھیں ون ڈے سیریز کے بعد بھی متحدہ عرب امارات میں ہی روک لیا گیا ہے ۔
بابر اعظم کے لیئے ون ڈے سیریز غیر معمولی رہی ۔ تین لگاتار سنچریاں اسکورکرنے والے وہ پاکستان کے تیسرے بیٹسمین بنے جبکہ تین میچوں کی سیریز میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔
بابر اعظم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کی پہلے بھی اطلاعات تھیں لیکن اب ان کی شمولیت یقینی ہو گئی ہے ۔
ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے دو تین روز میں متوقع ہے لیکن بابر اعظم کو متحدہ عرب امارات میں روک لیا گیا ہے ۔ سابق کپتان یونس خان کے پہلے ٹیسٹ کے لیئے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان کی ٹیسٹ میچ میں بھی شمولیت کا قومی امکان ہے۔