یمز ٹی وی (کھیل) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا ۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 13 اکتوبر سے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ سے ہو گا ۔ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ پنک بال سے ٹیسٹ میچ کھیلیں گی ۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کل چیف سلیکٹر انضمام الحق کراچی میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اسکواڈ کا حصہ ہوں گے ۔ یونس خان بیماری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے دستبردار ہو چکے ہیں ۔
بابر اعظم کے ٹیسٹ ڈبیو کا بھی قومی امکان ہے ۔جبکہ محمد نواز بھی اسکواڈ میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ افتخار احمد اورذوالفقار بابر اسکواڈ سے ڈراپ ہوں گے۔ فاسٹ بائولر محمد عامر والدہ کی تیماری داری کے لیئے لاہور میں موجود ہیں، اوران کی شمولیت دستیابی سے مشروط ہے ۔