ایمز ٹی وی (کھیل) پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیشی وکٹیں سوکھے پتوں کی مانند بکھر گئیں،نئے انگلش بولر جیک بیل نے ڈیبیو پر 5 وکٹیں اڑاتے ہوئے ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں 21 رنز سے فتح دلا دی، میزبان ٹیم کے اختتامی 6 پلیئرز 17رنز کے دوران رخصت ہوئے،امرالقیس کی سنچری رائیگاں چلی گئی، عادل رشید نے 4 وکٹیں لیں، بین اسٹوکس نے کیریئر کی پہلی ون ڈے سنچری جڑی۔
تفصیلات کے مطابق 310کے ہدف کا تعاقب کرنے والی میزبان ٹیم ایک مرحلے پر5 وکٹ پر271 رنز جوڑ کر فتح کے قریب پہنچ گئی تھی لیکن اختتامی 6 وکٹیں 39 گیندوں کے دوران محض 17رنز کے اضافے سے گر گئیں، سنچری میکر اوپنر امرالقیس نے کئی اہم شراکتیں بنائیں، انھوں نے تمیم اقبال کے ساتھ ٹیم کو 46 رنز کا آغاز فراہم کیا جس میں تمیم کا حصہ 17رنز رہا۔
اوپنر نے صابر رحمن (18) کے ساتھ دوسری وکٹ کیلیے 36 اور محمود اللہ (25) کے ہمراہ تیسری وکٹ کیلیے50 کی پارٹنر شپ بنائی، امرالقیس نے شکیب الحسن کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کیلیے118کی پارٹنر شپ قائم کردی، بنگلہ ٹیم کی تباہی کا آغاز شکیب کے پویلین لوٹنے سے ہوا، انھوں نے 79رنز اسکور کیے، ان کے بعد مصدق حسین (0)، مشرفی مرتضیٰ(1)، شفیع الاسلام(0) اور تسکین احمد (1) نے وکٹ پر زیادہ قیام نہیں کیا، مشرف 7 پر ناٹ آؤٹ رہے، امرالقیس آؤٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی بنے، انھوں نے112رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11چوکے اور2 چھکے شامل رہے، جوز بٹلر نے جیک بیل کی گیند پر امر القیس کا کیچ ڈراپ کیا، اس وقت ان کا انفرادی اسکور 106 رنز تھا،جیک بیل نے ڈیبیو پر 5 وکٹیں لیں، انھوں نے 9.5 اوورز میں 51رنز دیے، یہ ڈیبیو پر کسی بھی انگلش بولر کی بہترین پرفارمنس ریکارڈ ہوئی، عادل رشید نے4 شکار کیے۔
قبل ازیں ٹاس جیتنے والی انگلش ٹیم نے 8 وکٹ پر 309رنز جوڑے، مہمان ٹیم 13 اوورز میں 63 پر 3 وکٹیں گنواکر دباؤ کا شکار رہی، تاہم اسٹوکس نے کرارے اسٹروکس کھیلتے ہوئے 100 گیندوں پر101رنزبٹورے، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور4 چھکے شامل رہے، اسٹوکس کو دو ڈراپ کیچزکا فائدہ بھی ملا، 69 پر محمود اللہ اور 71 پر مشرف حسین کیچز تھامنے میں ناکام رہے، بین ڈوکیٹ (60) نے اسٹوکس کے ساتھ چوتھی وکٹ کیلیے 153 جوڑے ،کپتان جوز بٹلر نے 63 رنز بٹورے ، مشرفی ، شکیب اور شفیع نے 2،2 وکٹیں لیں
یبیو پر 5 وکٹیں اڑاتے ہوئے ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں 21 رنز سے فتح دلا دی، میزبان ٹیم کے اختتامی 6 پلیئرز 17رنز کے دوران رخصت ہوئے،امرالقیس کی سنچری رائیگاں