ھفتہ, 23 نومبر 2024


بھارت نے کیویز کو ٹیسٹ اننگز میں پہاڑ جیسا ہدف دے دیا

ایمز ٹی وی (کھیل) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں خاموشی اختیا رکرنے کے بعد کیوی بولرز کی درگت بنادی۔ ان کی ڈبل سنچری اور دیگر بیٹسمینوں کی بھرپور کارکردگی کی بدولت میزبان ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم نے پہاڑ جیسا ٹوٹل کھڑا کردیا۔

میزبان نے 5وکٹوں کے نقصان پر 557 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ ویرات کوہلی 211، اجنکیا رہانے 188اور روہت شرما 51 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 28 رنز اسکور کرلیےہیں۔

کیوی ٹیم کو بھارت کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 529رنز درکار ہیں،جبکہ اس کی تمام وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ قبل ازیں تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنے پہلے دن کے اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز اننگز کا آغاز کیا تو ویرات کوہلی اور رہانے نے چوتھی وکٹ کیلئے ریکارڈ 365رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کا اسکور 465رنز تک پہنچا دیا۔

ویرات کوہلی 366گیندوں پر 20 چوکوں کی مدد سے 211 رنز اسکور کرکے آئوٹ ہوئے، جبکہ رہانے نے 188رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ میزبان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 557رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ نیوزی لینڈ کی جانب ے ٹرینٹ بولٹ اور اسپنر جیتن پٹیل نے 2،2 جبکہ سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment