ھفتہ, 23 نومبر 2024


نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کالم کا ٹیسٹ کرکٹ میں نیا اعزاز

ایمز ٹی ی (کھیل) ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کالم کے پاس ہے جب کہ اس فہرست میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق بھی شامل ہیں۔

مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کالم کو حاصل ہے جنہوں نے 101 ٹیسٹ میچوں میں 107 چھکے لگائے، آسٹریلیا کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ 96 میچوں میں 100 چکے لگاکر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 103 ٹیسٹ میچوں میں 98 چھکوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو حاصل ہے جو اب تک 65 ٹیسٹ میچوں میں 68 چھکے لگاچکے ہیں جب کہ قومی ٹیم کی جانب سے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر مایہ ناز بلے باز یونس خان 108 ٹیسٹ میچوں میں 64 چھکے لگا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment