ایمز ٹی ی (کھیل) قومی ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی شاہ لائلا احمد زئی بلوچ دودریا کے قریب کار حادثے کے دوران جاں بحق ہوگئیں۔
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی اسٹرائکر شاہ لائلا احمد زئی بلوچ گزشتہ رات اپنی دوستوں کے ہمراہ کار میں جارہی تھیں کہ دو دریا کے قریب ان کی کار حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں شہلائلا کو شدید چوٹیں آئیں، انہیں نجی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکیں۔اسٹار فٹ بالر کی میت قلات لے جائی جائے گی جہاں انہیں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
شاہ لائلا احمد زئی بلوچ مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والی سینیٹر روبینہ عرفان کی بیٹی ہیں۔ 1996 میں پیدا ہونے والی شاہ لائلا پاکستان کی قومی ویمن فٹ بال ٹیم اور بلوچستان کی صوبائی ویمن فٹبال ٹیم کی بہترین اسٹرائیکرز میں سے ایک تھیں، انہوں نے 7 برس کی عمر میں فٹ بال کھیلنا شروع کیا اور فیفا کی جانب سے کم عمر ترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ انہوں نے 2009، 2011 اور 2013 میں پاکستان کی بہترین فٹ بال کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔
شاہ لائلا نے اسلام آباد میں 2014 میں ہونے والے ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن ویمن فٹ بال چیمپیئن شپ میں ملک کی نمائندگی کی، شاہ لائلا بلوچ پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں گولز کی ہیٹ ٹرک کی۔
Pakistan has lost a true gem today in Shahlyla Baloch. May her soul rest in peace.#Talent pic.twitter.com/ixDYHI2ofi
— Sir Main Dad (@SirJohnRoe) October 13, 2016