ایمز ٹی وی (کھیل) برٹش باکسنگ بورڈ آف کنٹرول نے عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن ٹائسن فیوری کے کوکین کے استعمال کے اعتراف کے بعد ان کا باکسنگ لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔ سٹائسن فیوری نے ایک روز قبل اپنے تمام ٹائٹل چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ 28 سالہ برطانوی باکسر نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ڈپریشن پر قابو پانے کے لیے کوکین کا استعمال کرتے رہے ہیں۔ انھوں نے اپنا آخری باکنگ میچ نومبر 2015 میں ولادیمیر کلیچکو کے خلاف کھیلا تھا جس میں ان کو فتح ہوئی تھی۔ اس میچ کے بع سے وہ دو بار باکسنگ میچ سے دستبردار ہوئے ہیں۔ فیوری نے کہا 'مجھے اپنی زندگی میں ایک اور بڑے چیلنج کا سامنا ہے اور میں جانتا ہوں کہ میں فتحیاب ہوں گا۔' انھوں نے کہا کہ باکسنگ کی خاطر اور درست فیصلہ یہی ہو گا کہ وہ اپنے باکسنگ ٹائٹل واپس کر دیں۔' 'میں نے یہ ٹائٹل رِنگ میں جیتے تھے اور میرے خیال میں یہ رِنگ ہی میں ہارنے چاہیئیں لیکن اس وقت میں ان ٹائٹلز کا دفاع نہیں کر سکتا۔ میں نے یہ مشکل فیصلہ کیا ہے کہ میں ان ٹائٹلز کو واپس کر دوں۔'
فیوری کے پروموٹر ہینیسی سپورٹس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس فیصلے سے فیوری اپنی موجودہ طبی مشکلات سے بغیر کسی دباؤ کے صحیح طریقے سے نمٹ سکیں گے۔ مِک ہینیسی نے کہا کہ فیوری کا یہ فیصلہ نہایت مشکل تھا۔ 'انکل اور ٹرینر پیٹر فیوری کا کہنا ہے کہ ٹائسن فیوری ایک مضبوط شخص واپس آئیں گے اور اپنے ٹائٹلز کو دوبارہ حاصل کریں گے۔'
یاد رہے کہ ٹائسن فیوری اکتوبر 29 کو ہونے والے میچ سے ذہنی علالت کے باعث دستبردار ہو گئے ہیں۔ ان کا یہ میچ یوکرین کے کلیچکو کے خلاف تھا۔ انھوں نے اس میچ سے دستبرداری کے بعد رولنگ سٹونز رسالے کو بتایا کہ وہ ڈپریشن سے نمٹنے کے لیے کوکین استعمال کر رہے ہیں۔
بدھ کے روز برٹش باکسنگ بورڈ آف کنٹرول نے فیوری کے اس اعتراف کے بارے میں بحث کی اور ممکنہ طور پر فیوری کا باکسنگ لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ فیوری نے اپنے ٹائٹل ایسے وقت واپس کیے ہیں جب ڈبلیو بی او اور ڈبلیو بی اے نے کہا کہ اگر فیوری زیدہ عرصہ میچ نہ کھیلے تو ان کے ٹائٹل واپس لیے جا سکتے ہیں۔