ھفتہ, 23 نومبر 2024


کرکٹ شائقین کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم

  • ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلیے پلیئرز ڈارفٹنگ کی تقریب آج ہو گی جس میں شرکت کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ و پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد دبئی پہنچ گئے۔

    پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دینگے، لیگ کیلیے 414 کھلاڑیوں پر مشتمل پلیئرز ڈرافٹنگ میں پانچ کیٹیگریز شامل ہیں جس کے تحت پلاٹینیم کیٹیگری میں 28، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 33، گولڈ کیٹیگری میں 74، سلور کیٹیگری میں 255 اور ایمرجنگ کیٹیگری میں 24 ملکی و غیر ملکی کرکٹرز شامل ہیں جبکہ پلاٹینیم کیٹیگری میں 9 پاکستانی پلیئرز سمیت دنیائے کرکٹ کے 19 بہترین کرکٹرز بھی شامل ہیں جن میں آسٹریلیا کے شین واٹسن، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، انگلینڈ کے الیکس ہیلز، ایون مورگن، جیسن روئے، کیون پیٹرسن، اسٹورٹ براڈ، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم ، سری لنکا کے کمار سنگا کارا، لیستھ مالنگا، مہیلا جے وردنے، ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل، کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈوائن براوو، ڈیوائن اسمتھ، کیرون پولارڈ، مارلن سموئلز اور سنیل نارائن شامل ہیں جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، مصباح الحق، محمد حفیظ، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، شعیب ملک، عمر اکمل، وہاب ریاض اور یونس خان شامل ہیں۔

    414 کھلاڑیوں کے پول میں زمبابوے کے 10کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے والے ممالک کے کرکٹرز کو بھی پلیئرز ڈرافٹنگ میں شامل کیا گیا ہے جن میں افغانستان کے 9، آئر لینڈ کے 6، ہالینڈ کے 2 جبکہ کینیڈا، اومان، متحدہ عرب امارات اور امریکا کا بھی ایک ایک پلیئر اس عمل کا حصہ ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے والے پلیئرز کو ایک لاکھ ڈالرز سے لیکر ڈھائی لاکھ ڈالرز تک معاوضہ دیا جائیگا جبکہ آج ہونیوالی تقریب میں کئی اسٹارز پلیئرز کی شرکت بھی متوقع ہے۔

     
     
  •  

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment