ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں کھانے کے وقفے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا لئے ہیں
جبکہ اسے مزید 301 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ روسٹن چیس 11 اور شئی ہوپ 1 سکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ راحت علی نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے 106 سکور 4 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی باﺅلرز نے نپی تلی باﺅلنگ کرتے ہوئے بلے بازوں کو ’ہلنے‘ بھی نہ دیا اور ابتدائی سیشن میں ہی مزید 2 کامیابیاں حاصل کر لیں۔
ابوظہبی کے میدان میں یونس خان اور مصباح الحق کے بعد راحت علی نے بھی ریکارڈ قائم کر دیا ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں پاکستان کے 452 رنز کے جواب میں 151 رنز بنائے ہیں اور اس کے 6 کھلاڑی آﺅٹ ہو چکے ہیں اور اسے مزید 301 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ مجموعی سکور میں صرف 5 رنز کے اضافے کے بعد ہی راحت علی نے بلیک ووڈ کو 8 کے انفرادی سکور کے ساتھ پویلین بھیج دیا ۔ تیسرے روز کے کھیل میں پاکستان کو دوسری کامیابی بیشو کی صورت میں ملی جو سہیل خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے راحت علی نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ یاسر شاہ اور سہیل خان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 452 رنز بنائے۔ کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 175 قیمتی رنز جوڑے۔
مصباح الحق نے عمران خان کا ٹیسٹ میچوں میں قیادت کا ریکارڈ برابر کر دیا میچ کی خاص بات یونس خان کی بلے بازی ہے جنہوں نے 205 گیندیں کھیل کر 10 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 127 رنز بنا کر کیرئیر کی 37 ویں سنچری مکمل کرتے ہوئے ناصرف پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی بلکہ مسلسل 30 میچوں میں 90 کے سکور کے دوران آﺅٹ ہوئے بغیر سنچریاں مکمل کر کے لیجنڈ کرکٹر سرڈان بریڈ مین کا 29 سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑا۔ اس کے علاوہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر 11 سنچریاں مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ کپتان مصباح الحق بدقسمتی سے سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور 96 رنز بنا کر گیبریل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے تاہم انہوں نے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ٹیسٹ کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ کا دھواں دار ریکارڈ اپنے نام ضرور کر لیا۔ اپنی اننگز کے دوران 2 چھکے لگائے جس کے ساتھ ان کے کل چھکوں کی تعداد 61 ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مصبا ح الحق نے دو چھکے لگا کر اپنے کل چھکوں کی تعداد 61کرنے کے ساتھ نیو زی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم کے 59چھکوں کا ریکارڈ تو ڑ ڈا لا۔
یاسر شاہ متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ میچوں میں پچاس وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے باولر بن گئے دیگر بلے بازوں میں سمیع اسلم نے 6، اظہر علی0، اسد شفیق 68، یاسر شاہ 23، سرفراز احمد 56، محمد نواز 25 اور سہیل خان نے 26 رنز بنائے جبکہ ذوالفقار بابر اور راحت علی کوئی سکور نہ بنا سکے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریل نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور جیسن ہولڈر نے 3 شکار کئے جبکہ دیویندرا بیشو اور کریگ بریتھ ویٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔