ایمزٹی وی(اسپورٹس) لاہور میں ٹینس اسٹار اعصام الحق کے والدین کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کے والد احتشام الحق اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر واپس آرہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روکا، اور اسلحہ کے زور پر 25 ہزار روپے نقدی اور 2 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کے زیورات چھین کر فرار ہوگئے۔
اعصام الحق کے والدین سے ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف درج کرلیا۔