ایمزٹی وی(اسپورٹس) راجر فیڈرر نے آئندہ برس انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لینے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔
شہرہ آفاق سوئس اسٹار اور سترہ مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے آئندہ سیزن کے اختتام پر انٹرنیشنل ٹینس کیریئر کو خیرباد کہنے کے حوالے سے تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔
رواں برس منعقدہ ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں کینیڈین پلیئر میلوس راﺅنک کے ہاتھوں شکست کے بعد فیڈرر نے انجری مسائل کے باعث ریسٹ آف سیزن سے عدم دستیابی کا اعلان کیا تھا۔
فیڈرر 35 برس کے ہو گئے ہیں اور ان کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ آئندہ سال انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے لیکن فیڈرر نے تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔
فیڈرر کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال ٹینس سے کنارہ کشی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، بلکہ وہ 2018ءسیزن میں بھی کھیل کو جاری رکھنے کے بارے سوچ رہے ہیں۔