ھفتہ, 23 نومبر 2024


ابو ظہبی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم ایک اور فتح کے قریب

ایمزٹی وی(کھیل) ابو ظہبی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم ایک اور فتح کے قریب پہنچ گئی، ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے 285جیسا بڑا ہدف اور پاکستان کو 6وکٹیں درکار ہیں۔

ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے 114 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی، اظہر علی 79 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کھانے کے وقفے تک پاکستان نے دو وکٹ 227 رنز بنالئے تھے، اسی اسکور پر مصباح الحق نے اننگز ڈکلیئر کر دی، اسد شفیق58 اور یونس خان 29 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے 456 رنز کا ہدف ملا،بریتھ ویٹ نے ٹیم کو آچھا آغاز بھی فراہم کیا لیکن دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں،جانسن 9،براوو13 اور سیموئلز 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بریتھ ویٹ کی اننگز بھی 67 کے انفرادی اسکور پر تمام ہوگئی، دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے چار وکٹ پر 171 رنز بنالئے، اسے میچ جیتنے کے لیے مزید 285 رنز درکار ہیں،بلیک ووڈ 41 اور چیس 17 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment