ھفتہ, 23 نومبر 2024


ایشین چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اورجاپان آج مدِمقابل

ایمزٹی وی(کھیل) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اپنا چوتھا میچ آج جاپان کے خلاف کھیلے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں جاری چوتھی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔

آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم جاپان سے نبرد آزما ہوگی، جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کا مقابلہ چین سے ہوگا۔ پاکستانی ٹیم نے تین میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت اور ملائیشیا کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ گرین شرٹس نے واحد کامیابی کوریا کے خلاف حاصل کی تھی۔

دریں اثنا پول میچ میں جنوبی کوریا نے چین کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کر ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔ کوریا کی جانب سے جنگ جن لی، سانگ کیو، ہیون جن کم، جیہن ینگ اور جوہن کم نے گول اسکور کئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment