ایمزٹی وی(کھیل) فاسٹ بائولر محمد آصف کے فینز کے لیے خوشخبری ، سوئنگ ماسٹر محمد آصف ڈومیسٹک کرکٹ میں ان ایکشن ہوئے ہیں ۔ اس بار انداز نیا مگر سوئنگ وہی پرانی ۔ سپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سالہ پابندی کے باوجود سوئنگ قومی کرکٹر کی قید میں رہی ۔
سوئنگ فاسٹ بائولر محمد آصف کی پہلے بھی غلام تھی اور آج بھی غلام ہے ۔ آج بھی کرکٹ بال محمد آصف کے اشاروں پر ناچتی ہے ۔ اب ذرا ڈومیسٹک میچ میں محمد آصف کی بائولنگ دیکھئے ۔ وہی ان سوئنگ ریورس سوئنگ پر بلے بازوں کا شکار اور وہی ان ڈیپر قائداعظم ٹرافی کے دو میچز میں محمد آصف نے اب تک نو شکار کئے ہیں ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ کیس کے تین کرداروں میں سے ابھی تک صرف محمد عامر کا ساتھ دیا ہے ۔ اچھی کارکردگی پر سلمان بٹ تاحال نظر انداز ہیں ۔ محمد آصف کے ساتھ کیا سلوک ہوگا ، ۔۔واضح ہونا اب دور کی بات نہیں لگتی ۔