ھفتہ, 23 نومبر 2024


انگلینڈ نے ایک بار پھر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کر لیں

ایمزٹی وی(کھیل) دورہ بنگلا دیش میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں درگت بننے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق کو دورہ بھارت کے لیے اسپن بولنگ مشیر مقرر کر لیا۔ برطانوی شہریت رکھنے والے ثقلین یکم نومبر کو انگلش ٹیم کیساتھ بھارت جائیں گے۔

برطانوی شہریت کے حامل ثقلین کو یقین ہے کہ پاکستان سے حالیہ کشیدگی کے باوجود بھارت میں انھیں منفی رویے کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔ اپنے ملک سے نظر انداز ہونیوالے ثقلین مشتاق آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک کے پلیئرز کی کوچنگ کر چکے ہیں ۔انھیں ایک بار صرف سعید اجمل کا بولنگ ایکشن درست کرانے کا کام ہی سونپا گیا تاہم ان کے ساتھ بورڈ نے کوئی بھی معاہدہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ انگلش ٹیم کو بھارت میں5 ٹیسٹ جبکہ 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی 20 میچز میں حصہ لینا ہے، ثقلین مشتاق یکم نومبر کو بھارت روانہ ہو رہے ہیں۔ جہاں وہ 15 روز تک بطور اسپن بولنگ مشیر انگلش ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment