ھفتہ, 23 نومبر 2024


یونس خان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

ایمزٹی وی(کھیل) ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار سینچری اسکور کرنے والے یونس خان نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

2009ء میں ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون کی پوزیشن پر رہنے والے یونس خان کی کافی عرصہ کے بعد بہترین پوزیشن ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ 906 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، یونس خان 860 کے ساتھ دوسرے جبکہ انگلینڈ کے کھلاڑی جوئے روٹ 852 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں ہاشم آملہ کی چوتھی، کے ایس ویلمسن پانچویں، اے ایم رہانے چھٹی، اے سی ووگز ساتویں، اے بی ڈی ویلیرز آٹھویں، ڈی اے وارنر نویں اور پاکستانی کپتان مصباح الحق کی دسویں پوزیشن ہے۔

ٹیسٹ باؤلرز میں بھارتی گیند باز ایشون 900 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، ڈیل سٹین 878 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ جے ایم ایںڈرسن 861 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں ہیراتھ چوتھی، براڈ اور یاسر شاہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment