ھفتہ, 23 نومبر 2024


سینٹ کی قائمہ کمیٹی کااعتراض،پاکستانی کرکٹرزپر پش اپس لگانے پرپابندی

ایمزٹی وی(کھیل) دنیا بھر کو پسند آنیوالے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پش اپس پاکستان کی سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو پسند نہ آئے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی کےاعتراض پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پش اپس لگانے سے روک دیا گیاہے۔

قائمہ کمیٹی میں پاکستانی کھلاڑیوں کے پش اپس موضوع بحث بنے رہے۔ کمیٹی کے رکن رانا افضل نے سوال کیا کہ کھلاڑی جیت کے بعد یا سنچری مکمل کرکے پش اپس کیوں لگاتے ہیں؟ پی سی بی کی ایگز یکیٹوکمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی نے بتایاکہ کھلاڑی خوشی کے لیے پش اپس لگاتے ہیں۔ رانا افضل نے مزید سوال کیاکہ جیتنے پر پش اپس اور ہار پر خاموشی ۔ایسا کیوں؟ ۔

نجم سیٹھی نے انھیں بتایاکہ کھلاڑیوں کو اب پش اپس لگانے سے روک دیا ہے۔ انھوں نے مزید بتایاکہ پاکستان کرکٹ میں سفارش بہت چلتی ہے۔ نجم سیٹھی نے بتایاکہ کپتان مصباح الحق نے سنچری مکمل ہونے پر پش اپس لگائے تھے جس کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے انھوں فالو کیا تھا۔کمیٹی کے ایک اور رکن چوہدری نذیر نےکہاکہ کھلاڑی کامیابی پر نوافل ادا کریں بجائے اس کے پش اپس لگائیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دورہ برطانیہ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے 42 برس کی عمر میں ٹیسٹ سنچری اسکورکرنےکےبعد میدان میں پش اپس لگائےتھے۔ان کے بعد نائب کپتان اظہر علی نے بھی سنچری مکمل کرنے کے بعد پش اپش لگائے۔اس کے علاوہ پاکستان ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد بھی میدان میں پش اپس لگاکرعالمی شہہ سرخیوں میں جگہ بنائی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment