ھفتہ, 23 نومبر 2024


برطانوی ٹینس سٹار کا عالمی اعزاز

ایمز ٹی وی (کھیل) کینیڈا کے میلوس راونک پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل سے دستبردار ہوگئے ہیں جس کے بعد برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے عالمی نمبر ایک کھلاڑی بننے کے قریب ہیں۔

جمعے کو کھیلے گئے کوراٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کے مارین چیلچ سے ہارنے کے بعد 29 سالہ اینڈی مرے کو عالمی نمبر ایک رینکنگ حاصل کرنے کے لیے صرف پیرس ماسٹرز کے فائنل میں پہنچنا تھا۔

جس کے بعد اب پیر کو نئی عالمی رینکنگ جاری ہونے کے ساتھ ہی اینڈی مرے کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی بننے کی باقاعدہ تصدیق بھی ہوجائے گی۔ تاہم راونک نے سنیچر کو کھیلے جانے والے میچ سے قبل ہی اعلان کر دیا تھا کہ وہ زخمی ہیں۔ اینڈی مرے اس طرح 1973 میں شروع ہونے والی کمپیوٹرائزڈ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے برطانوی سنگلز کے کھلاڑی ہوں گے۔

اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں اب اینڈی مرے کا مقابلہ جان ازنر سے ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں گذشتہ 122 ہفتوں سے جوکووچ پہلے درجے پر قابض ہیں اور انھوں نے اپنے کریئر کا گرینڈ سلیم جون میں فرینچ اوپن مقابلوں کے فائنل میں اینڈی مرے کو شکست دے کر مکمل کیا تھا۔

اینڈی مرے گذشتہ 12 مقابلوں کے 11 فائنل کھیلنے کے ساتھ ساتھ سال میں 73 میچ بھی جیت چکے ہیں۔ دوسری جانب 25 سالہ راونک کا کہنا تھا کہ سنیچر کو میچ جیتنے کے بعد ان کی ٹانگ میں مسلہ ہو رہا تھا تاہم بعد میں سکین کروانے سے معلوم ہوا کہ ان کے پیر کا پٹھہ پھٹ گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment