ھفتہ, 23 نومبر 2024


انگلش کپتان نے بڑا اعلان کردیا

ایمزٹی وی(کھیل) انگلینڈ کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک نے بھارت کے خلاف سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم اس وقت انڈیا کے دورے پرہے جہاں دونوں ٹیمیوں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے شروع ہوگا جس میں انگلش کپتان ایلسٹر کک ٹیسٹ میچ میں مائیکل آرتھرٹن کا 54 ٹیسٹ کی کپتانی کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیں گے لیکن سیریز سے قبل ہی ایلسٹر کک نے عندیہ ظاہر کیا ہے کہ بطور کپتان یہ ان کی آخری سیریز ہو سکتی ہے۔

کرکٹر میگزین کو انٹریو دیتے ہوئے ایلسٹر کک نے بھارت کے خلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں کہ مزید کب تک کرکٹ کھیلوں گا تاہم کپتانی کے بعد بھی بطور بیٹسمین ملک کی نمائندگی کرنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ میں اب تک ٹیم کو لے کر چلتا رہا لیکن اب سلپ میں کھڑے ہوکر حتمی فیصلے کرنے کے بجائے صرف مشورے دینا چاہوں گا۔

ایلسٹر کک انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے اور 10 ہزار رنز بنانے والے واحد انگلش بیٹسمین ہیں، وہ اب تک 135 ٹیسٹ میں 10 ہزار 688 رنز بناچکے ہیں جس میں 29 سنچریاں اور 52 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

واضح رہے ایلسٹر کک 2012 میں انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بنے تھے اوراپنی کپتانی میں وہ اب تک 24 میچز جیت چکے ہیں جس میں 2 بار ایشز سیریز بھی شامل ہیں جب کہ وہ بھارت کو 2012 میں ان ہی کے ملک میں شکست دے چکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment