ھفتہ, 23 نومبر 2024


سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونیوالے کرکٹرز کا تذکرہ

ایمزٹی وی(کھیل) کرکٹ کے کھیل کو دنیا بھر میں دلچسپی سے دیکھا جاتا ہے۔ جب سے مختلف ممالک میں لیگز کھیلنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے، اس کی شہرت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

اس کھیل میں عوام کی دلچسپی کی ایک وجہ اس کے ریکارڈز ہیں۔ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے تو سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سری لنکن فاسٹ باؤلر مرلی دھرن کے پاس ہے، تاہم آج ہم آپ کو ایسے انوکھے ریکارڈز کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس کی خواہش کوئی کھلاڑی نہیں کرے گا۔

یہ ریکارڈ ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کے تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کے بارے میں ہے۔ کرکٹ کی معلومات کے بارے میں بنی ویب سائٹ کے مطابق سری لنکا کے سابق کھلاڑی مرلی دھرن کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہیں۔ مرلی دھرن 59 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق گیند باز کرٹنی والش 54، سنتھ جے سوریا 53 اور گلین میگرا 49 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں جے وردھنے 47، ڈینئل وٹوری 46، وسیم اکرم 45، شین وارن اور شاہد آفریدی 44، 44 مرتبہ آؤٹ ہونے والے نمایاں بلے باز ہیں۔ون ڈے کرکٹ میں سری لنکا کے سابق بلے باز سنتھ جے سوریا سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 34 مرتبہ بیٹنگ کے دوران صفر کا سامنا کیا۔ دیگر بلے بازوں میں پاکستان کے سابق بلے باز شاہد خان آفریدی نمایاں ہیں، جنہوں نے 30 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کے علاوہ سابق مایہ ناز باؤلر وسیم اکرم بھی ہیں، جو 28 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment