ایمز ٹی وی (کھیل) کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا کے خلاف نسلی منافرت کا مظاہرہ کرنے والے تماشائی پر تین برس کیلیے پابندی عائد کردی۔
وہ اس عرصے کے دوران آسٹریلیا میں کسی بھی میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے جبکہ انھیں اپنی اس حرکت پر عدالتی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا، ہوبارٹ میں جاری ٹیسٹ کے دوران مذکورہ تماشائی نے آملا کے خلاف ایک پیغام لکھ کر جالیوں پر لگایا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نسلی حوالے سے کوئی بھی چیز قابل قبول نہیں ہے۔ ادھر کرکٹ جنوبی افریقہ نے اپنے بیان میں اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ان کی ٹیم کے دورۂ آسٹریلیا کے دوران نسلی منافرت کا مظاہرہ کیا گیا ہو، ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔