ایمزٹی وی(کھیل) کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں تیسرے دن نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 200 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ اور یوں اس نےپاکستان کے اسکو 133 رنز کے جواب میں 67 رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کی جانب سے راحت علی نے 4 جبکہ ، سہیل خان اور محمد عامر نے تین تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں آج پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان تیسرےدن کا کھیل جاری ہے جس میں پاکستانی بالروں نے یکے بعد دیگرے نیوزی لینڈ کی وکٹیں اڑا کر میچ میں اپنی واپسی کو یقینی بنا لیا ہے۔آج جب میچ شروع ہوا تو نیوزی لینڈ نے دوسرے دن کے اسکور 3وکٹ پر104رنز سے اننگ کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 200 رنز ہی بنا سکی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جے اے راول 55 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمن رہے۔اس سے قبل کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں133رنزپرآل آؤٹ ہوگئی تھی۔