ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں جو ہوا اسے بھولنا ہوگا ، پاکستان ٹیم کو اپنے سلو اوور ریٹ پر قابو پانا ہو گا ۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا تھا کہ ہملٹن ٹیسٹ میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔اظہر علی کو نمبر 3 پر بیٹنگ کرنی چاہیے جبکہ بابر اعظم کو چھٹے نمبر پر بھیجیں ۔
وقار یونس کا یہ بھی کہنا تھا کہ مصباح الحق کی کمی ضرور محسوس ہو گی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میں شرجیل خان کو کھلانا چاہیے۔