ھفتہ, 23 نومبر 2024


دو بھائی ٹینس چیمپئن شپ میں حریف بن گئے

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل مقابلہ دو بھائیوں میں ہو گا، عقیل خان نے مزمل مرتضیٰ جب کہ یاسر خان نے عابد کو مات دیکر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔ گرلز کا فیصلہ کن معرکہ سارہ منصور اور اوشنا سہیل میں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ فائنل مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں قومی نمبر ون عقیل خان نے مزمل مرتضیٰ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3، 6-7 اور 7-5 سے ہرا دیا۔ عقیل خان کے بھائی یاسر خان نے عابد کو 6-2، 7-3 اور 6-4 سے زیر کیا۔ گرلز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں سارہ منصور نے مہک کھوکھر کو 6-2 اور6-0 سے ہرایا۔ اوشنا سہیل نے ماہین آفتاب کیخلاف 6-0اور6-1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل مقابلے کیلیے راہ ہموار کی۔ انڈر 14 کے پہلے سیمی فائنل میں محمد شعیب نے یکطرفہ مقابلے کے بعد عاقب عمر کو 4-0اور4-0 سے مات دی۔
انڈر 10 کے پہلے کوارٹرفائنل میں احمد نائل نے سعید سلمان کو 8-0 سے قابو کیا، شعیل طاہر نے احتشام ہمایوں پر 8-2 سے فتح پائی، حمزہ رومان نے شاہ سوار کیخلاف 8-3 سے کامیابی سمیٹی۔ اس موقع پر سیکریٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک، شاہد ریاض، چیف ریفری فہیم صدیقی، ایئرکموڈر محمد آفتاب اور دیگر موجود تھے۔ فائنلزہفتے کو کھیلے جائینگے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب ذوالفقار گھمن ہونگے۔
لائک کریںفالو کریں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment