ایمزٹی وی(اسپورٹس) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب بھی موقع ملا بھارت میں انکے نام کی شرٹ پہننے پر گرفتار کیے جانے والے مداح پون چوہدری سے ضرور ملوں گا ۔شاہد آفریدی کے 21 سالہ مداح کو آسام میں مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران ان کی شرٹ پہننے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔
حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کی جانب سے شکایت پر رپورن چوہدری کو آٹھ گھنٹے تک پولیس کی حراست میں رکھا گیا۔آفریدی کے پرستار نے ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اکثر جارحانہ بیٹنگ کرنے پر میرے گاؤں میں شاہد آفریدی کہا جاتا ہے اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے آفریدی کی طرح دس نمبر کی شرٹ پہنی تھی
اس موقع پر معروف آل راؤنڈر کے پرستار نے ان سے زندگی میں ایک مرتبہ ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور امید کی کہ ان کی یہ خواہش ایک دن ضرور پوری ہو گی۔اس سلسلے میں جب شاہد آفریدی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کرکٹ کے ذریعے قریب لایا جا سکتا ہے، ہمیں زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں جب کبھی بھی پون سے ملنے کا موقع ملا تو وہ ان سے ضرور ملنا پسند کریں گے۔