×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
 Print this page

کرکٹ کی عالمی جنگ میں شرکت کے لیے شاہینوں کی وردیاں بھی تیار کرلی گئی

ایمزٹی وی ( کھیل) ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی تقریب رونمائی لاہور میں ہوئی جس میں ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ میگا ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کے لئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں اور امید ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، تقریب رونمائی میں شریک قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے ابھی کافی وقت ہے اور جیسا ٹیم انتظامیہ پلان کرے گی اسی نمبر پر کھیلوں گا جب کہ شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ ان کا آخری ورلڈ کپ ہے جسے وہ اچھی پرفارمنس سے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

تقریب کے دوران قومی ٹیم کے سلامی بلے باز احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اور مصباح الحق جیسے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے اور وہ ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس کی پوری کوشش کریں گے جب کہ عمر اکمل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے تیاری اچھی اور ٹیم کا مورال بلند ہے، کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا اور ٹیم بھی بورڈ کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں