اتوار, 24 نومبر 2024


مجھے مشورے کی ضرورت نہیں ،شاہد آفرید ی


ایمز ٹی وی(کراچی) سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفرید ی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کو دورہ پاکستان کیلیے راضی کرنے کی کوشش کروں گا


بین الاقوامی کھلاڑی ہونے کے ناطے ہر پاکستانی کھلاڑی کی اور میری بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ بین الاقوامی کرکٹرز کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کیلئے راضی کیا جائے اور انہیں پاکستان لانے کی کوشش کیجائے۔ سابق کپتان جو کہ نیشنل ون ڈے کپ کا فائنل کھیل رہے ہیں نے کہا کہ پاکستان میں حالات پہلے سے کافی بہتر ہے اور میرا خیال ہے کہ غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے۔ یہاں کے لوگ کرکٹ کو بہت پیار کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے دوبارہ پاکستان کے لئے کھل جائیں۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کو اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے خود فیصلہ کرنا چاہیے۔اور انہیں کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں تجربہ کار کھلاڑی ہیں وہ اپنا فیصلہ خود کرسکتے ہیں کہ ان کو ریٹائر ہونا ہے یا مزید کھیلنا ہے۔آفریدی نے ڈومیسٹک پچوں کے حوالے سے کہا کہ یہ پچز بہت فلیٹ ہیں اور بین الاقوامی معیار پر پورا نہیں اترتی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment