ایمز ٹی وی (اسپورٹس)صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ نے قومی کھیل کے فروغ کیلیے کراچی کے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ارتقا حسن زیدی میموریل جونیئر ہاکی لیگ کی اختتامی تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرجنید شاہ نے کہاکہ پی ایچ ایف کے ویڑن2020 کے مطابق ملک میں ہاکی کے کھوئے ہوئے مقام کی بحالی کے لیے شہرقائد میں بھی کاوشیں جاری ہیں، نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور اس کو مستحکم کرنے کے لیے کے ایچ اے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے گی، فیصلہ کے
مطابق ابتدائی طورپرمنتخب 45 کھلاڑیوں کو ماہانہ بنیادوں پر مشاہرہ دیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت قومی ایونٹس میں شرکت کے لیے تیار کی جانے والی کراچی کی 15 رکنی سینئر ٹیم کے ہرکھلاڑی کو ماہانہ15 ہزار روپے دیے جائیں گے، جونیئرسطح پر اے اور بی ٹیم کے 15،15 کھلاڑی ہر ماہ بالترتیب 10 اور5 ہزار روپے حاصل کرپائیں گے۔