ایمز ٹی وی (اسپورٹس)ویسٹ انڈیز نے 2 ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے پاکستان کا دورہ کرنے پر سوچ بچار شروع کردی جبکہ پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی پلان ارسال کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی تجویز پر سیکورٹی ماہرین اور پلیئرز ایسوسی ایشن سے رائے مانگ لی گئی، منیجر کرکٹ آپریشن رولینڈ ہولڈر نے کہاکہ ٹور سیکیورٹی کلیئرنس اور پلیئرز باڈی کی اجازت سے مشروط ہے، ممکنہ وینیوز کے معائنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے حالیہ آئی سی سی میٹنگز کے دوران ویسٹ انڈین بورڈ کو دو
ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے ٹیم پاکستان بھیجنے پر راضی کرنے کی کوشش کی گئی، اس سلسلے میںسامنے آنیوالی تجویز کے تحت یہ دو میچز 18 اور 19 مارچ کو منعقد ہونگے، ان کا ممکنہ طور پر میزبان لاہور ہوگا، اسکے بعد دونوں ٹیمیں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں اسی طرز کے دو میچز کھیلیں گی۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ انھیں پاکستان کی جانب سے
دو میچز کی تجویز اور سیکیورٹی پلان موصول ہوچکا ہے۔