اتوار, 24 نومبر 2024


مہندر سنگھ دھونی کااستعفیٰ کا اعلان

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)انڈین کرکٹ بورڈ کے ایک اعلان کے مطابق مہندر سنگھ دھونی نے محدود اووروں کے میچوں میں انڈین ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بدھ کو اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بورڈ کا کہنا تھا کہ دھونی کے استعفے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس ماہ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹؤنٹی میچوں میں انڈین ٹیم کی کپتانی نہیں کریں گے۔ آئی سی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی نے بورڈ کو بتایا ہے کہ وہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئٹی میچوں میں انڈین کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ

دینا چاہتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دھونی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں تاہم وہ انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز میں بطور کھلاڑی ٹیم میں شمولیت کے لیے دستیاب رہیں گے۔ دھونی نے محدود اووروں کی کرکٹ میں ایک طویل عرصے سے تک انڈین ٹیم کی کپتانی کی اور اس دوران انھوں نے نہ صرف 199 ایک روزہ میچوں اور 72 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں

کپتانی کے فرائض سرانجام دیے بلکہ سنہ 2011 میں اس ٹیم کی کپتانی بھی کی جس نے انڈیا کے لیے دوسرا عالمی کپ جیتا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment