ایمز ٹی وی (اسپورٹس)پاکستان سے سیریز میں کراؤڈ کے نئے ریکارڈز نے ای ین چیپل کو آئینہ دکھا دیا، برسبین، میلبورن اور سڈنی تینوں وینیوز پر بڑی تعداد میں تماشائیوں نے مقابلوں کا لطف اٹھایا، گابا ٹیسٹ کے آخر 2 روز اور باکسنگ ڈے معرکے کے ابتدائی مرحلے میں زبردست کرکٹ دیکھنے کو ملی۔
سابق آسٹریلوی کپتان ای ین چیپل نے پاکستان سے حالیہ ٹیسٹ سیریز کو مکمل طور پر فلاپ قرار دیتے ہوئے اپنے بورڈز سے آئندہ گرین کیپس کو مدعوہی نہ کرنے کا مطالبہ کیا، دوسری جانب اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ اس موسم گرما میں شائقین کی ریکارڈ تعداد جنوبی افریقہ اور اس کے بعد پاکستان کے ساتھ مقابلوں سے لطف اندوز ہوئی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے لیے بھی ایک ’نان ایشز‘ سیزن کافی نفع بخش ثابت ہوا۔ مجموعی طور پر6 میچز کے دوران5 لاکھ 21 ہزار 725 تماشائیوں نے اسٹیڈیمز کا رخ کیا، کسی بھی غیر ایشز مقابلوں میں تماشائیوں کا گذشتہ ریکارڈ 5 لاکھ 15 ہزار 157 تھا جو2005-06میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بنا۔