ایمز ٹی وی (اسپورٹس)پانچ میچزکی پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا آغاز جمعے سے ہوگا۔ برسبین میں پہلے ون ڈے کے لئے شاہینوں نے تیاری کا آغاز کردیا۔کوچ مکی آرتھرنے الٹی میٹم دےدیاہےکہ ٹیم میں صرف پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑی رہیں گے۔ ٹیسٹ میں وائٹ واش ہوچکا ہے،اب شاہینوں نےون ڈےکی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ تازہ دم کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوچ کا پارہ ہائی ہے۔ قومی ٹیم کےکھلاڑیوں کوجم میں خوب رگڑادیاگیا۔
پاکستان کےپریکٹس سیشن میں بالرزنےلمبےاسپیل کرائے۔بلے بازوں نے طویل پریکٹس کی۔پہلے ون ڈے کے لئے کھلاڑیوں کو پلان دے دیا گیاہے۔مکی آرتھرنےکہاہےکہ ٹیم میں کسی کھلاڑی کا کوئی کمفرٹ زون نہیں، پرفارمنس کی بنیاد پر ہی کھلاڑی ٹیم کا رکن بنے گا۔