ایمز ٹی وی (اسپورٹس) فٹبال کے عالمی نگراں ادارے فیفا کی رولنگ کونسل ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کرنے کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔
اگر یہ فیصلہ ہو جاتا ہے تو ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے نئی 16 ٹیموں میں افریقی اور ایشیائی ٹیموں کی شمولیت کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔پہلے مرحلے میں تین ٹیموں پر مشتمل 16 گروپس ہوں گے جس کے بعد ناک آؤٹ کا مرحلہ کھیلا جائے گا
یورپی ممالک کے اہم فٹبال کلبز نے ان تبدیلیوں کی مخالفت کی ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایک سیزن کے دوران بہت زیادہ میچز کھیلنے پڑیں گے۔
لیکن بی بی سی کی دیکھی ہوئی فیفا کی ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق نئے فارمیٹ کے مطابق ورلڈ کپ 32 دنوں پر محیط ہوگا اور فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں سات میچز کھیلیں گی۔ موجودہ فارمیٹ میں بھی فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں سات میچز ہی کھیلتی ہیں۔