ھفتہ, 23 نومبر 2024


بہترین کھلاڑی کون ؟ رونالڈو یا میسی؟ فیفا نے فیصلہ سنادیا

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ارجنٹائن کے سپر اسٹار لائنل میسی کو ایک اور جھٹکا، شہرہ آفاق پرتگالین اور ریال میڈرڈ کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔

زیورخ میں منعقدہ فیفا ایوارڈز کی تقریب میں 31 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے حریف لائنل میسی اور ایتھلیٹکو میڈرڈ کے گریز مین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

رونالڈو نے 34.54 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ میسی کو 26.42 اور گریزمین کو 7.53 فیصد ووٹ ملے، رونالڈو نے گزشتہ ماہ بیلن ڈی اور ایوارڈ بھی جیتا تھا.

ہترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز امریکا کی کارلی لائیڈ کو ملا، لیسٹر کے کلوڈیو رانیری کو مردوں کے بہترین کوچ کا ایوارڈ ملا جبکہ خواتین کی کوچ کا ایوارڈ سلویا نیڈ کو دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چھ سالوں سے بہترین فٹبال کھلاڑی کو فیفا کے بیلن ڈی اور ایوارڈ سے نوازا جاتا رہا ہے تاہم گزشتہ سال فیفا نے اس اعزاز کو ختم کرتے ہوئے اپنا ایوارڈ متعارف کرایا اور رونالڈو نے کیریئر کا پہلا فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کرلیا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment