ھفتہ, 23 نومبر 2024


نئے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کا درست فائدہ اٹھانا چاہیے

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کا درست انداز میں فائدہ اٹھانا چاہیے، سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی جائے۔ سابق کپتان جاوید میانداد نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی20 اور ون ڈے سیریز میں کارکردگی سے متاثر کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو سراہا ہے، انھوں نے کہاکہ ان میں بڑا ٹیلنٹ موجود لیکن اسے مناسب طریقے سے کارآمد بنانے کی ضرورت ہے، کیریبیئن ٹیم ماضی جیسی مضبوط نہیں،اس میں کئی نئے کھلاڑی اپنی جگہ بنانے کیلیے فکر مند ہیں، پاکستان سیریز ہار جاتا تو بڑی مایوسی کی بات ہوتی۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمد نے اچھی قیادت کرتے ہوئے بطور کپتان پہلا معرکہ سر کرلیا،وہ ایک قابل بھروسہ کرکٹرہیں، تینوں فارمیٹ میں اپنی جگہ بھی بنا چکے، ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی 20میں قائدانہ صلاحیتیں ثابت کر دیں، مصباح الحق کی رخصتی کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیلیے بھی سرفراز سے زیادہ موزوں امیدوار کوئی نہیں ہے۔ دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ سرفراز احمد ایک فائٹر کھلاڑی ہیں، تمام کھلاڑی ان کی قیادت میں متحد نظر آتے ہیں،وکٹ کیپر بیٹسمین کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی بنا دینا چاہیے،ان کو تینوں فارمیٹ کی قیادت سپرد کرنے سے ٹیم میں گروپ بندی کے خدشات بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی سابق اسٹارز سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتان بنانے کی حمایت کرچکے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ اضافی بوجھ سے ان کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment