ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نائجیر میں پاکستان کے ناظم الامور کے کے احسن واگان نے افریقہ کی بلند ترین چوٹی ”ماﺅنٹ کلیمنجارو“ سر کر کے منفرد اندازمیں کا 77 واں یوم پاکستان منایا۔
دفتر خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ افریقی ملک تنزانیہ کی مقامی انتظامیہ کے مطابق احسن واگان نے اکتیس مارچ کو صبح ساڑھے بجے، انیس ہزار چار سو اکتالیس فٹ بلند یہ چوٹی کامیابی سے سر کر لی۔ انہوں نے نامساعد حالات کے باوجود پرعزم طریقہ سے چوٹی سر کی۔ انہوں نے اس کامیابی کو یوم پاکستان سے منسوب کیا ہے۔