ایمز ٹی وی (اسپورٹس )دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز 312 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا لیے تاہم پہلی اننگز میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔ بارباڈوس میں کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کا آغاز 6 وکٹ کے نقصان پر 286 رنز سے کیا تاہم محمد عباس کی شاندا بولنگ کے باعث پوری ٹیم 312 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔
قومی ٹیم کی جانب سے احمد شہزاد اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا جس کے بعد احمد شہزاد نے 70 رنز کی اننگز کھیلی اور آو¿ٹ ہوگئے جبکہ اظہر علی 81 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ بعدازاں بابر اعظم اور یونس خان وکٹ پر آئے لیکن کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ اظہر علی کا ساتھ دینے کے لیے کپتان مصباح الحق 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں تاہم دوسرے روز کا کھیل ختم کردیا گیا۔
اس سے قبل ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 12 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گرگئی تاہم پاویل اور روسٹن جیز نےشاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو اسکور کو آگے بڑھایا، پاویل 38 اور چیز 131 رنز پر پویلین لوٹے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شین ڈورچ 29 اور کپتان ہولڈر 58 رنز بناسکے۔ پاکستان کی جانب سےمحمد عباس 4، محمد عامر 3 ، یاسر شاہ 2 اور شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ واضح رہے پہلے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ پاکستان کو سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے