ایمزٹی وی(اسپورٹس)بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی جانب سے دیئے گئے 64 ملین ڈالرز کے ہرجانے کے نوٹس کو مسترد کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے پی سی بی لیٹر کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیئے ہیں اور سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نوٹس کے جواب سے پہلے ایم او یو کی قانونی حیثیت دیکھنا ہوگی اور ایم او یو کو دیکھ کر پی سی بی کو جواب دیں گے،صرف ایک لیٹر تھا باقاعدہ طور کوئی معاہدہ نہیں تھا۔ بی سی سی آئی کی طرف سے موقف اپناگیا گیا کہ فیوچرٹور پروگرام حکومتی کلیئرنس سے ہی مشروط ہے ۔یاد رہے کہ پی سی بی نے سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو نوٹس بھیجا تھا اور موقف اپنایا تھا کہ 2 سیریز نہ ہونے سے 64 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے جو کہ بھارت پورا کرے۔