ھفتہ, 23 نومبر 2024


عالمی ٹی 20کی ڈوری پاکستان کے ہاتھ آنے کا امکان

 

ایمز ٹی وی ( اسپورٹس )کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے اور سری لنکا کو وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستان کا ٹی20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آنے کاامکان روشن ہو گیا ہے۔ لاہور میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا تھا۔ کلین سوئپ کی بدولت پاکستانی ٹیم کو اہم پوائنٹس مل گئے ہیں اور قومی ٹیم کے پوائنٹس کی تعداد 124 ہو گئی ہے جس کے ساتھ ہی پاکستان کے ٹی20 میں نمبر ون بننےکے امکانات بڑھ گئے۔ آئی سی سی کی ٹی20 درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے اور اسے اپنی یہ پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز لازمی جیتنا ہو گی۔ تاہم اگر کیویز بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز 2-1 سے ہارا تو پاکستان نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بن جائے گی البتہ اگر نیوزی لینڈ نے سیریز میں کامیابی حاصل کی تو پاکستان دوسرے نمبر پر ہی رہے گا۔ پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں اب تک چودہ میں سے بارہ ٹی ٹوئنٹی جیتے جبکہ اسے صرف دو میں شکست ہوئی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment