ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے کرکٹ کو فائدہ ہوا ہے۔
میڈٰیاسے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کی وجہ سے نئے کھلاڑیوں کو بے حد فائدہ ہوا ہے کیوں کہ ینگ پلیئرز کو انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ کھیلنے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے کرکٹ کو فائدہ ہوا ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کی گھٹنے کی انجری زیادہ خطرناک نہیں لیکن عثمان شنواری کی رپورٹ اچھی نہیں آئی ہے۔