ھفتہ, 23 نومبر 2024


عمران نذیر اپنے مداحوں کے شکر گزار

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)مایہ ناز بلے باز عمران نذیر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں شامل نہ ہونے کے معاملے پر خود ہی میدان میں آ گئے ہیں اور ایسی وجہ بتا دی ہے کہ جان کر ان کے مداحوں کے ہاتھ دعا کیلئے بلند ہو جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ ” مجھے انجری ہوئی تھی اور گزشتہ چار سال سے میں کرکٹ نہیں کھیل رہا تھا اس لئے فٹنس کا بھی مسئلہ تھا تاہم اب معاملات بہت بہتر ہو چکے ہیں۔
اگلے ہفتے سے کرکٹ کی ٹریننگ کا آغاز کر رہا ہوں جس دوران دیکھوں گا کہ میں کھیلنے کے قابل ہوں یا نہیں اور اگر کھیلنے کے قابل ہوا تو ضرور کھیلوں گا۔
پی ایس ایل میں شامل نہ ہونے کی وجہ صرف اور صرف فٹنس ہے اور ابھی ٹورنامنٹ شروع ہونے میں 3 سے 4 مہینے باقی ہیں اور اگر اس وقت تک میں فٹ ہو گیا تو انشاءاللہ ضرور کھیلوں گا۔“
عمران نذیر نے اس موقع پر مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ”میرے اپنے مداحوں کا بہت زیادہ شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لئے دعائیں کیں کیونکہ ان کی دعاﺅں سے ہی اللہ نے مجھے دوبارہ کھیلنے کے قابل بنایا ہے۔
انجری سے مکمل طور پر ریکور ہو چکا ہوں لیکن واپسی میں تھوڑا وقت لگے گا اور امید کرتا ہوں کہ مداحوں کو ایک مرتبہ پھر کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔“
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment