ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلا دیش کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا۔ بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر نے ’’گلی کرکٹ‘‘ کے فروغ کے لئےتاریخی مقام لال باغ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آفیشلز اور آرگنائزرز کی ٹیم کے خلاف میچ بھی کھیلا ۔
کھیل کے بعد پلیئرز نے مداحوں میں ٹیم کی جرسیاں، کیپس اور بیٹ تقسیم کیے۔
اس موقع پربوم بوم آفریدی نے کہا کہ بنگلا دیشی مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت، عزت اور سپورٹ کے باعث بنگلا دیش کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتا ہوں، ہر بار یہاں آ کر کھیلنے میں لطف آتا ہے۔