ھفتہ, 23 نومبر 2024


انڈر 19 ورلڈ کپ ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کو 3 وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا سامنا بھارت یا بنگلہ دیش سے ہوسکتا ہے۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 189 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے 190 کا ہدف 47 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔
پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی علی زریاب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جب کہ محمد موسیٰ نے بہت عمدہ بولنگ کی۔ علی زریاب 74 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ محمد موسیٰ نے 29 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔ سعد خان نے 26 رنز اسکور کیےاور شاہین آفریدی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔ دوسرا کوارٹر فائنل آج بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا جس کے فاتح سے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہوگا۔
میگا ایونٹ کے پہلے مقابلے میں افغانستان نے گرین شرٹس کو 5 وکٹ سے ہرایا تھا جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 9 وکٹ سے شکست دی۔ گرین شرٹس نے تیسرے مقابلے میں سری لنکا کو3 وکٹ سے ہراکر گروپ ڈی میں ٹاپ پر جگہ بنائی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment