اتوار, 24 نومبر 2024


سابق کپتان نے سرفرااحمد کےحق میں آواز بلند کردی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے سرفرازاحمدکو ورلڈکپ 2019 تک مستقل طورپر قیادت سونپنے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ گذشتہ جون میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بنانے والے سرفرازاحمد کی صلاحیتوں کو دنیا تسلیم کرتی ہے،مگر نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریزمیں شکست پربعض عناصر نے اپنے مذموم مقاصد کے تحت ان کیخلاف محاذ کھڑا کر دیا، ایسے لوگوں کو میزبان ٹیم کیخلاف ٹی ٹو ئنٹی سیریز میں پاکستان کا کم بیک نظرنہیں آرہا۔
معین خان نے کہا کہ شکست کے بعد بکھری ٹیم کو قدموں پر کھڑا کر کے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کا کریڈٹ سرفراز احمد کی مدبرانہ قیادت کوجاتا ہے، پاکستانی ٹیم ہم آہنگ ہوکرکھیلی اورکامیابی کوگلے لگایا، آج سرفراز احمد ہی کی قیادت میں پاکستان دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر ہے۔
سابق کوچ نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پی سی بی حالات کی نزاکت کا اندازہ لگاتے ہوئے سرفرازاحمد کو اگلے برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کرنے کا اعلان کرے، اس طرح مختلف قیاس آرائیوں کا سلسلہ بھی ختم ہو جائے گا۔
سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ چند افراد ایک سیریزکی ناکامی کواپنے مقاصد کیلیے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ سرفراز احمدکوبھرپوراعتماد دیا جائے، کپتان روز نہیں بنا کرتے، کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو چاہیے کہ وہ سرفرازاحمد کومکمل طور پرسپورٹ کریں اورحوصلہ افزائی کرکے اعتماد کوتقویت دیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment